بسم اللہ الرحمن الرحیم
بہت افسوس اور غم کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی کہ ہندوستان کی مختلف ریاستوں، بشمول پنجاب، جموں و کشمیر، اتراکھنڈ اور دہلی میں شدید اور تباہ کن سیلاب آئے، جن کے نتیجے میں اس ملک کے متعدد شریف شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے اور گھروں، دیہاتوں، کھیتوں اور بنیادی ڈھانچوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ یہ اندوہناک واقعہ دلوں کو بے حد مغموم کر گیا ہے۔
میں، مقام معظم رہبری حضرت آیت اللہ العظمی خامنہای (مدّ ظلّه العالی) کی نمائندگی کرتے ہوئے، اس المناک سانحہ کے متاثرہ خاندانوں، زخمیوں اور ہندوستان کے معزز عوام سے دلی تعزیت اور صمیمانہ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
جمہوری اسلامی ایران کی ملت اور حکومت ان کٹھن دنوں میں اپنے بھارتی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور متاثرین کے دکھ درد کم کرنے اور امداد فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون اور مدد کرنے کو تیار ہے۔ ہماری دعائیں ہیں کہ یہ آزمائش جلد ختم ہو اور متاثرہ علاقوں میں زندگی کی معمولی کیفیت اور سکون دوبارہ بحال ہو۔
مقام معظم رہبری حضرت آیت اللہ العظمی خامنہای (مدّ ظلّه العالی) بنفس نفیس اس سانحے کے حالات کو ہمدردی اور تشویش کے ساتھ ملاحظہ فرما رہے ہیں اور دل سے اپنے آپ کو ہندوستان کے شریف عوام کے غم و اندوہ میں شریک سمجھتے ہیں۔
میں خداوند متعال کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ جاں بحق ہونے والوں کو اپنی رحمت اور مغفرت سے نوازے، زخمیوں کو جلد صحت کامل عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر، استقامت اور اطمینانِ قلب عطا کرے۔
والسلام علیکم و رحمة الله
عبدالمجید حکیمالہی

Your Comment